حیدرآباد۔ جمعہ کی اولین ساعتوں میں سائبر آباد پولیس نے دیشا عصمت ریز ی او ر بے رحمانہ قتل معاملہ میں ملوث چاروں ملزمین کامبینہ انکاونٹر کردیا ہے‘ ضلع محبوب نگر کے چٹان پلی میں انکاونٹر کی یہ واردات اس وقت پیش آئی جب مزید جانچ کے لئے مذکورہ چاروں ملزمین کے ہمراہ مقام واقعہ پر پہنچی تھی۔
واضح رہے یہ وہی مقام ہے جہاں پر ملزمین نے دیشا کی اجتماعی عصمت ریزی کے بعد اپنے جرم کو چھپانے کے لئے متوفی ڈاکٹر کو زندہ جلادیاتھا۔
سائبر آباد پولیس کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیاگیا ہے کہ ملزمین محمد عارف‘ نوین‘ شیوا اور چنا کیسولو انکاونٹر میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس کا دعوی ہے کہ شاد نگر کے چٹان پلی میں پولیس مقام واقعہ کے پاس چاروں ملزمین کے ہمراہ تفتیش اور جانچ کے سلسلے میں پہنچی تھی‘ جہاں سے ملزمین فرار ہونے کی کوشش میں پولیس کے ہاتھوں مارے گئے
پولیس کمشنر سائبر آباد وی سی سجانار نے بھی انکاونٹر کے مقام کا معائنہ کیا۔
مذکورہ انکاونٹر کا واقعہ اس مقام سے کچھ فاصلے پر پیش آیا جہاں پر حیوانات کی ڈاکٹر کو عصمت ریزی کے بعد زندہ جلادیاگیاتھا
Hyderabad: Senior Police officials arrive at the site of the encounter. All four accused in the rape and murder of woman veterinarian in Telangana were killed in an encounter with the police when the accused tried to escape while being taken to the crime spot. https://t.co/TB4R8EuPyr pic.twitter.com/7fuG87MP0m
— ANI (@ANI) December 6, 2019
انکاونٹر کا واقعہ پیش آنے کے بعد مقامی عوام میں پولیس تئیں خوشی کی لہر بھی دیکھنے کو ملی اورانکاونٹر کے مقام پرجمع لوگوں نے پولیس زندہ باد اور حکومت تلنگانہ زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
بتایاجارہا ہے کہ 29نومبر کے روز عصمت ریزی اور قتل کے مقدمہ میں چاروں کو گرفتار کیاگیاتھا۔ عدالتی حراست میں انہیں 14دنوں کے لئے چرلہ پلی جیل منتقل کیاگیاتھا۔
حکومت تلنگانہ نے چہارشنبہ کے روز احکامات جاری کرتے ہوئے فاسٹ ٹریک کی تشکیل کی ہدایت تھی تاکہ معاملے کی جلد سے جلد سنوائی ہوسکے