دیش کی بیٹی کو سلام ، لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی کوششوں کی ستائش

   

نیشنل گرل چائیلڈ ڈے کے موقع پر وزیراعظم نریندر مو دی کا ٹوئٹ

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے نینشل گرل چائیلڈ ڈے کے موقع پر دیش کی بیٹی کو سلیوٹ کرتے ہوئے گرل چائیلڈ کو بااختیار بنانے کی سمت لے جانے والے تمام کاموں کی ستائش کی اور کہا کہ لڑکیوں کو ایک باوقار زندگی گذارنے کو یقینی بنانا ہوگا ۔ لڑکیوں کیلئے ترقی کے بہترین مواقع فراہم کئے جانے چاہیئے ۔ نیشنل گرل چائیلڈ کے موقع پر سوشل میڈیا سے استفادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئیٹر پر سلسلہ وار ٹوئٹ کیا اور کہا کہ ہم ہماری دیش کی بیٹیوں کو سلام کرتے ہیں ۔ مختلف شعبوں میں ان کی خدمات اور کارناموں کی ستائش کرتے ہیں ۔ گرل چائیلڈ کو بااختیار بنانے کیلئے مرکزی حکومت نے کئی اقدامات کئے ہیں ۔ لڑکیوں کو تعلیم دلانے بہتر صحت کی نگہداشت اور جنسی حساسیت کو فروغ دینے کیلئے بھی مرکزی حکومت نے کئی پالیسیاں بنائی ہیں ۔ وزیراعظم مودی نے لکھا کہ آج کا دن خصوصی اہمیت کا حامل ہیں ۔ میں ان تمام افراد کی ستائش کرتا ہوں جو لڑکیوں کو ترقی دینے اور انہیں بااختیار زندگی گذارنے کے مواقع فراہم کرتے ہوئے اس سلسلہ میں کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری دیش کی بیٹیوں کو ایک اچھی زندگی گذارنے کا موقع دیا جانا چاہیئے ۔ نیشنل گرل چائیلڈ کا آغاز 2008ء میں وزارت خواتین و فروغ اطفال نے شروع کیا تھا ۔ وزارت کی جانب سے انسانی سماج میں لڑکیوں کو درپیش مسائل پر بیداری پیدا کرنے کی مہم بھی شروع کی گئی ہے ۔ہر سال 24جنوری کو نیشنل گرل چائیلڈ ڈے منایا جاتا ہے ۔ اس موقع پر لڑکیوں کے تعلق سے سماج میں پائی جانے والی کوتاہیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔