دبئی ۔14 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کی ڈینڈرا ڈوٹن اپنی کپتان اسٹیفنی ٹیلر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ کی نمبر ایک راؤنڈر بن گئیں،جو بیٹنگ کے شعبے میں بھی تیسرے مقام پر فائز ہیں۔ پاکستان کیخلاف سیریز میں 158رنز اور تین وکٹوں نے انہیں اسٹیفنی ٹیلر پر 37 پوائنٹس کی برتری دلادی جو فی الوقت 387 پوائنٹس کی مالک ہیں۔ نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس بیٹنگ اور آسٹریلیا کی میگن اسکٹ بولنگ میں سرفہرست ہیں۔بولنگ میں ہندوستان کی رادھا یادیو اور جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئیں۔ بیٹرز میں بسمعہ معروف نے 3 درجے ترقی پا کر جویریہ خان سے 15ویں مقام حاصل کرلیا ہے، ندا ڈار4 درجے تنزلی کے بعد 13ویں نمبر پر چلی گئیں۔