گھریلو تنازعہ پر دلبرداشتہ خاتون نے پھانسی لگا لی
دہلی: دیوالی کی خوشی سے پہلے شمال مشرقی دہلی کے نیو عثمان پور علاقہ کے ایک گھر میں صف ِ ماتم بچھ گئی۔ گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ خاتون نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ متوفی کی شناخت ریتو (26) کے طور پر کی گئی ہے۔ خاتون نے مرنے سے پہلے اپنی والدہ کو آخری بار فون کرکے ایسی بات کہی تھی کہ اس کی ماں کو احساس تک نہیں ہوا کہ وہ اپنی بیٹی سے آخری بار بات کر رہی ہے۔ریتو نے خودکشی کرنے سے پہلے ایک سوسائڈ نوٹ بھی لکھا تھا جس کی وجہ سے پولیس کو بھی چیلنجز کا سامنا ہے۔ریتو کی خودکشی کی اطلاع ملتے ہی ریتو کے گھر والے اس کے سسرال پہنچ گئے۔ لواحقین کی موجودگی میں پولیس نے اس کے کمرے کا دروازہ توڑا کر پنکھے سے لٹکی نعش اتاری۔ پولیس نے متوفی کے پاس سے کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں کیا ہے۔ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ سسرال والوں نے ریتو کا قتل کرنے کے بعد نعش کو لٹکا دیا ہے۔
