دیوالی کا تحفہ:جیو کی ٹرو5G وائی فائی خدمات کا آغاز

   

نئی دہلی: ریلائنس جیو انفو کام لمیٹڈ ( جیو) نے آج جیو ٹروG 5 نیٹ ورک پر چلنے والی وائی فائی خدمات کا آغاز کیا۔ یہ سروس تعلیمی اداروں، مذہبی مقامات، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹانڈ، تجارتی مراکز جیسے مقامات پر فراہم کی جائے گی جہاں لوگوں کا بڑا اجتماع ہوتا ہے۔ وائی فائی کو آج راجستھان کے شہر ناتھدوارا سے لانچ کیا گیا۔ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے آکاش امبانی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جیو کی ٹرو 5 جی سروس ملک کے کونے کونے میں چلائی جائے۔ جیو صارفین کو یہ نئی وائی فائی سروس جیو ویلکم آفر کی مدت کے دوران مفت ملے گی۔ دوسرے نیٹ ورک استعمال کرنے والے بھی جیو 5 جی پاورڈ وائی فائی کا محدود استعمال کر سکیں گے۔ لیکن اگر وہ جیو 5 جی پاورڈ وائی۔ فائی کی مکمل سروس استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو انہیں جیو کا صارف بننا ہوگا۔