دیورکدرہ ، بھوت پور منڈل میں ٹی آر ایس کے انتخابات

   

دیورکدرہ ۔ رکن اسمبلی آلا وینکٹیشور ریڈی بھوت پورمنڈل کے انا ساگر موضع میں ٹی آر ایس پارٹی بھوت پور منڈل ٹی آر ایس پارٹی کمیٹی اور وابستہ کمیٹیوں کے انتخابی پروگرام میں حصہ لیا۔اس موقع پربسوا راجو گوڈا بھوت پور منڈل ٹی آر ایس پارٹی کے صدر کی حیثیت مقرر کئے گئے اور سرینواس ریڈی منڈل پارٹی کے جنرل سکریٹری کے طور پر مقررکیا گیا بالاکوٹی بطور منڈل یوتھ صدر پریم بطور نائب صدر رامو یوتھ کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے۔بولا وینکٹراملو بطور منڈل بی سی سیل صدر ،شنکر نائک بطور منڈل ایس ٹی سیل بورنگ نرگسسٹ بطور زونل ایس سی سیل صدرمقرر کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے نے رہنماؤں کو ہدایت دی کہ وہ حکومت کی ترقی اور فلاحی اسکیموں کو لوگوں تک لے کر پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کریں۔ بعدازیں ، ایم ایل اے آلا وینکٹیشور ریڈی نے نو منتخب ٹی آر ایس پارٹی منڈل اور وابستہ کمیٹی ممبران کو مبارکباد دی۔ تقریب میں منڈل عوامی نمائندوں ، گاؤں اور اس سے وابستہ کمیٹی کے ارکان ، منڈل کے رہنماؤں ، کارکنوں اور دیگر نے شرکت کی۔