دیورکدرہ میں مجاہدین آزادی و روزنامہ سیاست کی خدمات کو خراج

   

دیورکدرہ ۔ 16 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر دیورکدرہ میں ٹھیک 7 بجے سب انسپکٹر آف پولیس روی نے یوم آزادی ہند کے موقع پر پرچم کشائی کی اور پولیس عملہ کی سلامی لی۔ ایم ایل سی مدھوسدھن ریڈی نے بھی پارٹی آفس کانگریس دیورکدرہ میں پرچم کشائی کی اور سلامی لی۔ اس کے علاوہ تحصیلدار آفس دیورکدرہ میں سری راجیشور ریڈی تحصیلدار نے پرچم کشائی اور سلامی لی۔ اس کے علاوہ بھی مقررہ اوقات میں ایم پی ڈی او آفس، ایم آر سی دفتر، سرکاری دواخانہ، پوسٹ آفس، گرام پنچایت آفس، آنگن واڑی مراکز، ایس بی آئی بینک، آفس وظیفہ یابوں دفتر، مدرسہ فوقانیہ اردو میڈیم، ایم ای او دفتر، تلنگانہ چوک، بس اسٹانڈ گراؤنڈ، تلگو میڈیم جونیر کالج دیورکدرہ پر بھی یوم آزادی ہند کی تقاریب کا جوش و خروش سے اہتمام کیا گیا۔ ان تمام مقامات میں مقررہ اوقات پر یوم آزادی ہند تقاریب کا پرچم لہرایا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی سرکاری دفاتر اور نیم سرکاری مدارس اور دیگر دفاتر پر بھی 15 اگست یوم آزادی ہند کا قومی پرچم لہرایا گیا۔ کانگریس قائد محمد مظہر الدین نے ملک کی آزادی کیلئے اپنے جان عزیز قربان کرنے والے حضرات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ روزنامہ سیاست کے 76 سالہ دور کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نواب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست، جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کی ملی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اخبار سیاست میرا صبح کا ناشتہ ہے۔ اگر اخبار سیاست نہ دیکھا تو میں بے چین رہتا ہوں۔ کانگریس پریسیڈنٹ دشتمور ، محمد یوسف نقشبندی قاضی، قطب الدین کانگریس،۔ عنایت علی، روی کمار، انجی، رمیش ریڈی، غوث، اعجاز الحق کے علاوہ دیگر موجود تھے بعد اجلاس کے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔