دیوریا:ایس پی۔ بی جے پی حامیوں کے درمیان مارپیٹ، 5زخمی

   

دیوریا : اترپردیش کے ضلع دیوریا کے گوری بازار اعلاقے میں بدھ کی دیر رات سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے حامیوں کے درمیان ہوئی مارپیٹ میں 5افراد زخمی ہوگئے جن میں دو کو میڈیکل کالج گورکھپور ریفر کیا گیا ہے ۔موصول اطلاع کے مطابق دیوریا صدر اسمبلی میں گوری بازار علاقے کے کرماجیت پور گاؤں میں دیر رات ایک دعوت میں ایس پی اور بی جے پی حامیوں کے درمیان مارپیٹ ہوگئی۔ اس حادثے میں پانچ افراد کو چوٹیں آئی ہیں۔ مینک اوجھا اور سنیل اوجھ کی نازک حالت دیکھتے ہوئے انہیں گورکھپور میڈیکل کالج ریفر کیا گیا ہے ۔