حیدرآباد ۔25۔ فروری (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرلیا جو ایک قیمتی نگینہ اور بھگوان کی مورتی کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ بی دیویندر ساکن ضیا گوڑہ کاروان اپنے تین ساتھیوں ٹی جان ، محمد اشرف اور پریم چند گپتا کی مدد سے قیمتی نگینہ ناگ منی اور ایک بھگوان کی مورتی کو یہ کہتے ہوئے فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ انھیں رکھنے سے مشکلات دور ہوتی ہیں۔ پولیس کمشنر انجنی کمار نے کہا کہ بی دیویندر نے چند سال قبل ناگ منی نگینہ ممبئی سے خرید کر حیدرآباد لایا تھا اور اس نگینہ کو اپنے ساتھیوں کی مدد سے فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ چاروں افراد نگینہ اور مورتی کو ایک کروڑ روپئے میں فروخت کرنے کے منصوبہ میں تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ انجنی کمار نے کہا کہ گرفتار ملزمین کے قبضہ سے قیمتی نگینہ اور ایک مورتی کو برآمد کرلیا گیا ہے اور انہیں کلثوم پورہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا۔