نئی دہلی : ایشین سلور میڈلسٹ دیپک کمار نے 52 کیلو گرام زمرہ میں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جیسا کہ انہوں نے 72 ویں اسٹرانجا میموریل باکسنگ ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلہ میں بلغاریہ کے ڈیرسلو واسیلو کو 5-0 سے شکست دی ہے۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ عالمی چمپئن شکیب الدین سے ہوگا۔