حیدرآباد 26 مارچ( سیاست نیوز ) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے ایک ٹوئیٹ پوسٹ کیا ہے جس میں چیف منسٹر کے سی آر کا یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا گیا کہ اگر لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے عائد تحدیدات اور کرفیو کی خلاف ورزی کریں تو وہ فوج طلب کرنے اور دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دینے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ سونم کپور نے تحریر کیا ہے کہ وہ الجھن کا شکار ہیں ‘ کیا یہ نارمل ہے ؟ ۔ تلنگانہ میں کورونا وائرس سے نمٹنے شام سات بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ ہے ۔
