تقریب کا انعقاد کعبہ کی دیکھ بھال کے ذمہ دار ماہرین کی ٹیم نے کیا۔
ریاض: حج 2024 کے آغاز کی تیاری میں، مکہ مکرمہ، سعودی عرب میں حکام نے 22 مئی بروز بدھ عشاء کی نماز کے بعد کسوہ (غلافِ کعبہ) اٹھایا۔
کسوہ کو تین میٹر اونچا کیا گیا تھا اور نچلے حصے کو چاروں اطراف سے دو میٹر چوڑے سفید سوتی کپڑے (احرام) سے ڈھانپ دیا گیا ہے، جو کہ حج سے پہلے کعبہ کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے میں مدد کے لیے سالانہ مشق ہے۔
تقریب کا انعقاد کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے ماہرین کی ایک ٹیم نے کیا جو کعبہ کی دیکھ بھال کے ذمہ دار تھے۔
ویڈیو دیکھیں