ایجنٹس اور الیکشن عہدیداروں پر بھی ٹیکے کا لزوم، ضلع کلکٹر کا اعلامیہ ، ووٹر شناختی کارڈس کی اجرائی
دیگلور : اسمبلی حلقہ دیگلور محفوظ نشست کے لیے 30اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے حصہ و شامل ہونے والے امیدوار اور الیکشن ایجنٹ ،بوتھس ایجنٹس، را? شماری کاؤنٹنگس ایجنٹس اور تمام سرکاری انتخابی ملازمین اور حصہ لینے والے کارکنان کے لیے کوویڈ کے دو ویکسین ٹیکہ لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے جاری کردہ اعلامیہ و احکامات کی روشنی میں ضلع کلکٹر ڈاکٹر ویپن ایٹنکر نے ایک پریس کانفرنس میں تفصیلی معلومات دی ہیں۔انہوں نے آگے بتلایا کہ نوراتری بتکمہ، دسہرہ ،عید میلادالنبی ؐ اور دیپاولی ،عید و تہواروں کے درمیان اسمبلی ضمنی انتخاب ہوگا لیکن اس کے لیے کوویڈ-19 اس مرض متعدی کے تمام اعلیٰ طبی اصولوں پر عمل آوری لازمی ہوگی اس کے ساتھ ساتھ ضابطہ اخلاق انتخابات پر بھی عمل آوری لازمی ہوگی ۔15جنوری 2021 کی انتخابی فہرست فائنل رہے گی. انتخابی فہرست حلقہ اسمبلی دیگلور کے انتخابات میں ووٹنگ کے لیے تمام رائے دہندگان کے لئے فوٹو شناختی کارڈس جاری کر دیے گئے ہیں جو تمام ووٹرز تک پہنچا دیے گئے ہیں یہ بات بھی ضلع کلکٹر نے دوران تقریر بتلائی۔حق رائے دہی کے لیے بوتھ میں داخلے کیلئے لیے (11) قسم کے مسلمہ فوٹو آئیڈنٹی کارڈ شناختی کارڈ میں سے کوئی ایک لازمی رہیں گے۔ناندیڑ ضلع میں یکم /جنوری 2021 پر مشتمل کل 25 لاکھ اکیاسی ہزار ( 55 ) ووٹرس ہیں جس میں حلقہ اسمبلی دیگلور میں دو لاکھ 94 ہزار 35 ووٹرز حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے۔ اس حلقہ اسمبلی میں کوویڈ -19 کے اصولوں کے مطابق ایک پولنگ بوتھ سنٹر میں ایک ہزار ووٹرس ووٹ ڈال سکیں گے۔ حلقہ اسمبلی دیگلور میں جملہ ( 411 ) الیکشن پولینگ بوتھس قائم کیے جائیں گے۔ اس حلقہ میں معذورین ووٹرز کی تعداد ( 1333) ہے۔ہر بوتھ میں ریمپ تعمیر کیے گئے ہیں۔مسٹر شکتی کدم (سب ڈویژنل آفیسر ) دیگلور یہ ریٹرننگ آفیسر ( آراو)کے فرائض انجام دیں گے جبکہ تحصیلدار مسٹر ونود گنڈم وار (اے۔آر۔او) مکمل تعاون کریں گے۔پی -پی۔ بلیٹ مشین و دیگر مشینوں کی ریپیرنگ کرلی گئی ہیں اور تمام انتخابی عملہ اس کیلئے آج بھی تیار ہے کی معلومات دی گئی۔ اس پریس کانفرنس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر مسز ورشاٹھاکر (آئی اے ایس) سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹرپرمود شیواڑے، ڈسٹرکٹ الیکشن ڈپٹی کلکٹر مسٹرپرشانت شیڑکے موجود تھے۔