اجزا: گوشت آدھا کلو، ثابت گرم مسالہ کھانے کا چمچہ، جائفل جاوتری پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، ہلدی پاؤڈرآدھا چائے کا چمچہ، پیاز (باریک چوپ کی ہوئی) ایک کپ، ٹماٹر (باریک چوپ کیا ہوا) ایک کپ، لہسن (باریک چوپ کر لیں) 3سے4 جوے، ادرک (باریک چوپ کر لیں) ایک انچ کا ٹکڑا، لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، دہی ایک کپ، نمک حسب ذائقہ، تیل حسب ضرورت۔
ترکیب : سوس پین میں تیل گرم کرکے پیاز، ٹماٹر، لہسن،ادرک اور گوشت ڈال کر اتنا بھونیں کہ گوشت کا پانی خشک ہو جائے۔اس میں دہی، ثابت گرم مسالہ ،جائفل جاوتری پاؤڈر،ہلدی پاؤڈر،لال مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر ڈھک کر درمیانی آنچ پر گوشت گل جانے تک پکائیں۔حسب پسند گریوی رکھ کر چولہے سے اُتار لیں۔سرونگ ڈش میں نکال کر نان کلچہ کے ساتھ شروع کریں۔