متحدہ نظام آباد کے ٹرانسکو عہدیداروں کا اجلاس ، سی ایم ڈی گوپال راو کا خطاب
نظام آباد :10؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )دیہی سطح پر واقع برقی مسائل کا جائزہ لینے کیلئے گرام پنچایت سطح پر سرپنچوں کے ساتھ مل کر دورہ کریں اور اندرون 60 دنوں میں رپورٹ پیش کریں۔ ان خیالات کا اظہار ٹرانسکو سی ایم ڈی گوپال رائو متحدہ ضلع نظام آباد ، کاماریڈی کے عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ یہ نظام آباد مستقر کے ٹرانسکو آفس میں نظام آباد کاماریڈی کے عہدیداروں کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کیا اور اس موقع پر ڈیویژن سطح کے ہر ڈیویژن کا جائزہ لیا دیہی سطح پر برقی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کے احکامات کے مطابق برقی سربراہی میں کسی قسم کی خلل اندازی پیدا نہ ہونے دیا جائے اور اس کیلئے عہدیداروں کی کارکردگی ناگزیر ہے اور عہدیدار دیہی سطح پر جائزہ لیں خاص طور سے دیہی سطح پر خدمات انجام دینے والے عہدیدار متعلقہ گرام پنچایت سکریٹری اور سرپنچ کے ساتھ مل کر ایک ہفتہ طویل دیہات کا جائزہ لیں اور ناکارہ برقی پولس اور وائر کو ہٹائیں ۔ لو وولٹیج ، ہائی وولٹیج کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کریں اور اس پر لائن مین ایک تفصیلی رپورٹ پیش کریں ۔ ٹرانسکو سی ایم ڈی گوپال رائو نے کہا کہ معیاری برقی سربراہی کی ذمہ داری ہر ٹرانسکو کے ملازم پر عائد ہوتی ہے لہذا برقی مسائل کے حل کیلئے اقدامات ناگزیر ہے لہذا ہر شخص اپنی ذمہ داری کو بخوبی انجام دیں ۔ دیہی سطح پر کسانوں کے برقی مسائل کا جائزہ لیں اور انہیں ٹرانسفارمرس کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سندھیا رانی نظام آباد، کاماریڈی کے عہدیدار کے علاوہ ڈیویژنل انجینئرس کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔
