دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات

   

ضلع جنگاؤں میں مختلف پروگراموں سے ریاستی وزیر ای دیاکر راؤ کا خطاب

جنگاؤں ۔ریاستی وزیر برائے پنچایت راج دیہی ترقی و سربراہی آب، ایرابیلی دیاکر راؤ نے کہا کہ ریاستی حکومت دیہات کی مربوط ترقی کی طرف قدم اٹھا رہی ہے۔ بروز اتوار وزیر نے پالاکرتی منڈل کے شاتاپور ، چنور اور پیڈا تانڈا دیہاتوں کادورہ کیا اور سنگ بنیاد رکھا اور مختلف ترقیاتی اور فلاحی پروگراموں کا افتتاح کیا۔ پالاکرتی منڈل ، شاتا پور گاؤں 50 لاکھ روپے کی لاگت سے سی۔ سی سڑکیں بنائی جائیں گی۔ وزیر نے 2 کروڑ روپے کی لاگت سے 40 ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ چنور گاؤں میں گرام پنچایت کی عمارت 16 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے۔ 22 لاکھ روپے کی لاگت سے بنائے گئے کسان کھلوں کی تعمیر، پدا تنڈا گرام پنچایت میں وزیر نے 20 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی گرام پنچایت کی عمارت کا افتتاح کیا۔ وزیر نے گاؤں کے ونائیک پنڈال میں گرام پنچایت کے احاطے میں درخت لگا کر ایک فلاحی پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر دیہات میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ تلنگانہ حکومت تمام ذاتوں اور برادریوں کے لوگوں کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ کے۔ سی۔ آرنے ترقی اور فلاح و بہبود کی ایک بڑی بنیاد رکھی ہے ہماری ریاست ملک میں ترقی کے معاملے میں سب سے آگے ہے۔ وزیر نے کہا کہ کے سی آر کی اسکیمات کلیان لکشمی ، رعیتو بندھو ، رعیتو بیما اور غریبوں کیلئے رہائش ،آسرا پینشن، کرونا وبائی دور میں بھی نہیں رکی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسانوں کے ساتھ ہر ممکن طریقے سے مدد کررہے ہیں۔ اور دلتوں کو دلت بندھو کے ذریعے امداد فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ سے 57 سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی امدادی پنشن دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ان لوگوں کیلئے مکانات تعمیر کئے جائیں گے جن کے پاس گھر بنانے کے لیے زمین ہے۔ مشن بھگیرتا کے ذریعہ گوداوری کے پانی کو گھروں میں پینے کا پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو تمام دیہات میں ہونے والے مفت ویکسینیشن پروگرام سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کے بارے میں کوئی خوف یا غلط فہمی نہیں پائی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر ویکسین لینے کے بعد کورونا آئے تو، جسم میں ویکسین قوت مدافعت بڑھائے گا اور موت کا کوئی خوف نہیں ہوگا۔ویکسین لینے کے بعد بھی ماسک پہننا ، ، تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر، عبدالحمید ، اسٹیشن گھنپور آرڈیو کرشناوینی ، زیڈ پی، سی ای او وجئے لکشمی ، ڈی پی او رنگاچاری ، ڈی آئی آر ڈی او رنگاچاری ، پنچایتی راج ای ای رگھوویرا ریڈی ، ہاؤسنگ نوڈل آفیسر دامودر راؤ ، پالاکرتی ایم پی ناگی ریڈی ، مختلف محکمہ جات کیافسران اور عوامی نمائندے موجود تھے۔