دیہی عوام کو طبی خدمات فراہم کرنے کا عزم

   

Ferty9 Clinic

مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد، ڈاکٹر رویندر کمار جنرل فزیشن کا بیان

کاغذ نگر۔/11اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دیہی علاقوں اورغریبوں کی خدمت اور غرببوں کو میڈیکل خدمات انجام دینے پر قلبی سکون ملتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر راجندر کمار جنرل فزیشن نے سیاست نیوزسے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر رویندر کمار ایم ڈی جنرل فزیشن نے سیاست نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر رویندر کمار جنرل فزیشن کا آبائی مقام سرپورٹاؤن ہے ان کی ابتدائی تعلیم مقامی گاؤں میں ہوئی اور ڈاکٹر کی تعلیم حیدرآباد سے حاصل کی۔ ڈاکٹر رویندر کمارنے ایم بی بی ایس کے بعد ماسٹر آف سرجن جنرل فزیشن کیا۔ ڈاکٹر رویندر کمار نے سیاست رپورٹر محمد عبدالجمیل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ غریبوں کی خدمت اور دیہی علاقوں کے عوام کو میڈیکل خدمات انجام دینے میں قلبی سکون ملتا ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے 12 اگسٹ پیر کو ہونے والی عیدالاضحی کی مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔ اور ـ ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے دیہی علاقوں میں پسماندگی کا تناسب زیادہ ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موسم برسات میں کھانے پینے کی اشیاء کے استعال کے دوران صفائی کا خیال رکھتے ہوئے اپنی صحت اور اپنی جانوں کی حفاظت کریںتاکہ بیماریوں کی روک تھام ہو۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کو علاج کیلئے ہونے والی دشواریوں کا احساس ہونے کا اظہار کیا۔