دی کشمیر فائلزکو فضول فلم کہنے پر پرکاش راج کیخلاف وویک اگنی ہوتری کا رد عمل

   

نئی دہلی: ساؤتھ فلم کے تجربہ کار اداکاروںمیں پرکاش راج کا نام کافی مقبول ہے۔ پرکاش اپنے معصوم انداز کے لئے مشہور ہیں۔ حال ہی میں پرکاش راج نے بالی ووڈ فلم دی کشمیر فائلز کو بکواس قرار دیتے ہوئے اس کا مذاق اڑایا ہے۔ دریں اثنا دی کشمیر فائلز فلم کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری نے اب پرکاش راج پر اپنا غصہ نکالتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔وویک اگنی ہوتری کی فلم دی کشمیر فائلز کو حال ہی میں کیرالہ میں منعقدہ متھربھومی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف لیٹرز میں بکواس کہا گیا۔ وہیں پرکاش نے وویک اگنی ہوتری کے آسکر شارٹ لسٹ ایشو کا بھی مذاق اڑایا۔