’دی کیرالا اسٹوری‘ پران لائن پوسٹ نے فرقہ وارانہ کشیدگی کو دی ہوا‘ گجرات میں 8زخمی

,

   

پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف دفعات کے تحت جس میں تشدد‘ مارپیٹ اوراقدام قتل کے دفعات بھی شامل ہیں دس ملزمین کے حلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
پٹن۔ منگل کے روز پولیس نے بتایاکہ گجرات کے ضلع پٹن میں ایک سوشیل میڈیا پوسٹ پر فرقہ وارانہ تشدد رونما ہونے کے بعد سے اب تک دس لوگوں کوگرفتار کرلیاگیا ہے۔

اگرچہ پولیس نے مذکورہ سوشیل میڈیاپوسٹ کے مواد کاانکشاف نہیں کیاہے جس نے 16جولائی کی رات بالی سینا ٹاؤن میں میں تصادم کو جنم دیا تھا‘ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق یہ بالی ووڈ فلم دی کیرالا اسٹوری کے متعلق تھا۔ بالی سینا پولیس اسٹیشنکے انسپکٹر جے ایس چودھری نے کہاکہ ”دونوں کمیونٹیوں سے تعلق رکھنے والے دس افراد کو اب تک ہم نے گرفتار کیاہے۔

ان میں سے اٹھ ایک جانب کے پیرکے روزگرفتار کئے گئے تھے وہیں دو سری جانب سے جس منگل کے روز گرفتار کئے گئے ہیں جس میں ایک کرش پٹیل بھی شامل ہے“۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف دفعات کے تحت جس میں تشدد‘ مارپیٹ اوراقدام قتل کے دفعات بھی شامل ہیں دس ملزمین کے حلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔پیر کے روز تحقیقات کے حصہ کے طور پر پولیس نے بالی سینا میں مسجد چوکعلاقے سے کچھ ملزمین کو پکڑا جہاں پر یہ واقعہ پیش آیاتھا۔

سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر ”جرم کی تعمیر نو‘ جس کو کہتے ہیں پولیس کے اس عمل کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس کے کے پانڈیا کے بموجب ٹاؤن میں حالات پرامن ہیں۔پانڈیا نے کہاکہ ”ٹاؤن کے کچھ مایوس تھے کیونکہ ایک فرد نے سوشیل میڈیاپرکچھ پوسٹ کردیاہے۔

یہ پوسٹ اتوار کی رات فرقہ وارانہ تشدد کا سبب بنا ہے۔ اس تصادم میں اٹھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ہم نے دونوں جانب سے شکایتیں وصول کی ہیں“۔

عارف شیخ کی شکایت پر درج فرسٹ ایف ائی آر کے مطابق کرش پٹیل اور نمیش پٹیل میں سے ایک نے ان پر اوران کے چچا الیاس شیخ پر حملہ کیا‘ حالانکہ شیخ او رایک نوجوان کے درمیان میں سوشیل میڈیاپوسٹ کے حوالے سے سماجی تنازعہ پرسمجھوتا ہوچکا تھا۔

عارف شیخ نے الزام لگایاکہ دونوں پٹیل نے ان پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کیا او ران پر پتھر پھینکے۔

جوابی شکایت میں ایک میت کمار پٹیل نے الزام لگایاکہ گاؤں کے ایک کم عمر کی جانب سے سوشیل میڈیا پوسٹ پر 35افراد پر مشتمل ایک ہجوم جس میں دونوں شیخ بھی شامل تھے‘ پٹیل اوراس کے پانچ دوستوں پر مسجد چوک پر انہیں قتل کرنے کی منشاء سے حملہ کیا۔

ان کی ایف ائی آر کے مطابق شیخ اوردیگر نے پٹیل اور پانچ دوستوں کو اتوار کی رات مسجد چوک علاقے میں مذکورہ پوسٹ پر گھیرلیا اور بے رحمی کے ساتھ پائپوں اور تلوار‘ لاٹھوں سے ان پر حملہ کیا۔