ذرائع کا کہنا ہے کہ خرید وفروخت کے ڈر سے کانگریس کے ہماچل پردیش اراکین اسمبلی کی منتقلی۔

,

   

اس کے علاوہ منصوبہ یہ بھی ہے کہ اراکین اسمبلی کو چندی گڑھ کے راستے راجستھان منتقل کریں۔
نئی دہلی۔ ہماچل پردیش میں نصف نشان پار کرنے کے بعد جمعرات کے روزکانگریس کی قیادت نے سینئر قائدین کو تقرر کیاہے تاکہ منتخب اراکین اسمبلی کو توڑ جوڑ او رخریدوفروخت کی سیاست سے محفوظ رکھا جاسکے۔

اس کے علاوہ منصوبہ یہ بھی ہے کہ اراکین اسمبلی کو چندی گڑھ کے راستے راجستھان منتقل کریں۔ذرائع کے بموجب کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا شخصی طور سے حالات پر نظر رکھی ہوئی ہیں۔

انہوں نے اس کام کے لئے چھتیس گڑھ کے چیف منسٹر بھوپیش باگھیل او رہریانہ کے سابق چیف منسٹر بھوپیندر سنگھ ہڈا کو اس کام کے لئے مامور کیاہے‘ وہیں ریاست کے انچار ج راجیوشکلا ہرمنتخب اراکین اسمبلی سے ذاتی طور پر شخصی طور پر بات کرنے کے کام پرلگے ہوئے ہیں۔

ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج کے منظرعام پر آنے کے آغاز سے ہی جمعرات کے روز کانگریس سبقت میں رہی ہے۔صبح11:40بجے تک 38سیٹوں پر کانگریس سبقت بنائے ہوئے تھی۔ برسراقتدار بی جے پی 33سیٹوں پر سبقت میں تھی مگر آہستہ آہستہ وہ 25سیٹوں پر جیت کے ساتھ سمٹ گئی۔

تین اسمبلی حلقوں پر آزاد امیدوار سبقت بنائے ہوئے تھے۔ آزاد امیدوار بی جے پی کے تمام باغی ہیں جس میں دہرا سے ہوشیار سنگھ‘کولا میں بنجارا سے ہتیشوار سنگھ او رحامیر پور صدر سے اشیش‘ جو دو وقت کے چیف منسٹر پریم کمار دھومال کا مضبوط قلعہ مانا جاتا ہے۔