ذہنی تناؤ کا شکار سافٹ ویر ملازم کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ نارسنگی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں ذہنی تناؤ کا شکار ایک سافٹ ویر ملازم نے اپارٹمنٹ کی چھت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 34 سالہ اے کارتک ساکن گنڈی پیٹ موپا اپارٹمنٹس کے سی بلاک میں مقیم تھا اس نے آج صبح اپارٹمنٹ کی تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس نارسنگی نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔