ذہنی متاثرہ شخص کی مندرپرسنگباری سے کشیدگی

   

حیدرآباد27اگست(یواین آئی) پراناشہرحیدرآباد کے رکھشاپورم چندرائن گٹہ علاقہ میں کل شب کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی کیونکہ ایک ذہنی طورپرمتاثرہ شخص نے مندرپرسنگباری کی۔اس کی ماں کا کہنا ہے کہ اس کا علاج منٹل ہاسپٹل میں جاری ہے ۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری تعداد کوتعینات کردیاگیا کیونکہ اس واقعہ کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں ہجوم جمع ہوگیا اور اس واقعہ پر برہمی کااظہار کیا۔اس شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
پولیس نے کہاکہ چھوٹا سا واقعہ امن کو بگاڑدیتا ہے ۔اس معاملہ کی جانچ کی جائے گی۔پولیس نے عوام کو منتشر کردیا۔