ذہنی معذور لڑکا چہرہ شناسی ٹکنالوجی کی مدد سے خاندان سے مل گیا

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : پولیس نے آج کہا کہ مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والا ایک 14 سالہ لڑکا جس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی ۔ چہرہ کی شناخت سے متعلق ٹکنالوجی کی بدولت تقریبا آٹھ ماہ بعد دوبارہ اپنے خاندان سے مل گیا ۔ یہ لڑکا جون 2018 میں اجین میں واقع اپنے گھر سے لاپتہ ہوا تھا ۔ پولیس کے پریس نوٹ کے مطابق بنگلور کے سرکاری آشرم میں اس کی موجودگی کا پتہ چلا تھا ۔ بعد ازاں چہرہ شناسی کے لیے تلنگانہ پولیس کی طرف سے تیار شدہ درپن کی مدد سے اس کی شناخت ہوئی اور بالآخر اس کو متعلقہ خاندان کے حوالے کردیا گیا ۔۔