رائے درگم میں سافٹ ویئر انجینئر کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد ۔ /14 جون (سیاست نیوز) رائے درگم پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک سافٹ ویئر انجنیئر مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ ایس وی بھانو پرکاش جو پیشہ سے سافٹ ویئر انجینئر تھا اور امریکہ کی کمپنی کیلئے کام کیا کرتا تھا ۔ بھانو پرکاش علاقہ رائے درگم کے پی جی آر نگر کا ساکن تھا اور کل رات اپنے بیوی بچوں کے ساتھ رات کا کھانا کھانے کے بعد کمپنی کے کام میں مصروف ہوگیا ۔ ہفتہ کی صبح بھانو پرکاش کی بیوی نے اس کا کمرہ کھولنے پر وہ مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا ۔ پولیس رائے درگم نے سافٹ ویئر انجنیئر کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔