حیدرآباد 17 نومبر ( سیاست نیوز ) آئی ٹی راہداری کے کئی ملازمین کے اصرار کو پیش نظر رکھتے ہوئے آر ٹی سی کی جانب سے رائے درگ میٹرو اسٹیشن سے آئی ٹی راہداری کے مختلف دفاتر تک منی بسوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ کارپوریشن نے کچھ مقامات کیلئے منی بسیں چلانے کا آغاز کر بھی دیا ہے ۔ حال ہی میں کئی ملازمین نے درخواست کی تھی کہ رائے درگ میٹرو اسٹیشن سے منی بس سہولت کا آغاز کیا جائے ۔