رائے دہی سے قبل ٹی آر ایس ضمنی انتخاب میں کامیاب

   


دوسرے مقام کیلئے کانگریس اور بی جے پی میں مقابلہ :ریاستی وزیر نرنجن کی انتخابی مہم
حیدرآباد 25 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : وزیر زراعت سی نرنجن ریڈی نے کہا کہ منوگوڑ ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس پہلے ہی کامیاب ہوچکی ہے دوسرے مقام کیلئے کانگریس و بی جے پی میں مقابلہ ہے ۔ وزیر زراعت نے مری گوڑم منڈل میں ٹی آر ایس امیدوار کے پربھاکر ریڈی کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے کہا کہ حلقہ کے عوام ٹی آر ایس کو کامیاب بنانے کا فیصلہ کرچکے ہیں ۔ رائے دہی صرف ضابطہ کی کارروائی ہے ۔ کانگریس اور بی جے پی کو عوام سے ووٹ مانگنے کا اخلاق حق بھی نہیں ہے کیونکہ حلقہ کے عوام نے 2018 میں کانگریس پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا تھا ۔ چار سال تک حلقہ کو ترقی سے محروم رکھنے والے کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی 18 ہزار کروڑ روپئے کے کنٹراکٹ کی خاطر بی جے پی میں شامل ہوگئے جس سے عوام پر ضمنی انتخاب کا بوجھ عائد ہوا ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت ریاست کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہی ہے جس کی نظیر سارے ہندوستان میں نہیں ملتی ۔ ریاست میں ریتو بندھو ، ریتو بیمہ اسکیمات پر عمل کیا جارہا ہے ۔ فلورائیڈ مسئلہ کو حل کردیا گیا ہے ۔ غریب لڑکیوں کی شادیوں کیلئے شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیمات پر عمل کیا جارہا ہے ۔ بچے کی پیدائش پر کے سی آر کٹ دیا جارہا ہے ۔ معمرین ، معذورین ، تنہا خواتین اور دوسروں کو آسرا پنشن دیا جارہا ہے ۔ آبپاشی پراجکٹس تعمیر کئے گئے ہیں مشن کاکتیہ کے ذریعہ دیہی علاقوں کے تالابوں کو بھرا جارہا ہے ۔ بی جے پی اور کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں میں ایسی کسی اسکیم پر عمل آوری نہیں ہوئی ہے ۔۔ ن