پٹنہ، 11 نومبر (یواین آئی) بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران ارول میں بوتھ نمبر 189 کے پریزائیڈنگ افسر اروند کمار کو ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ بگہا میں آج تقریباً 15 ہزار ووٹروں نے پینے کے پانی، سڑک اور پل کی مانگ کو لے کر ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی بانکا، ارریہ اور روہتاس میں بھی ووٹنگ کے بائیکاٹ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ جہاں تک ناگہانی واقعات کا تعلق ہے ، انتخابات کے دوران جہان آباد میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپ میں چار لوگ زخمی ہو گئے ۔