رات دیر گئے تجارتی سرگرمیوں کیخلاف کارروائی

   

ٹھیلہ بنڈی پر غذائی اشیاء فروخت کرنے کا شاخسانہ
حیدرآباد ۔2نومبر ( سیاست نیوز) رات کے اوقات دیر گئے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے والوں کے خلاف بالآخر پولیس حرکت میں آگئی ہے ۔ رات دیر گئے تک بازارو ں میں سرگرمیاں اور غیر سماجی عناصر کی نقل و حرکت عام شہریوں کیلئے مشکلات کا سبب بن رہی ہیں ۔ ایسے حالات کو دیکھتے ہوئے پولیس پر شہریوں کی تنقید کے بعد حسینی علم پولیس نے اقدامات انجام دیئے ۔ رات دیر گئے تک کاروباری سرگرمیوں کے سبب نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہورہی ہے اور رات دیر گئے تک بازاروں کی رونق بننے والی نوجوان نسل سماجی برائی میں مبتلا ہورہی ہے ۔ نوجوان نسل کی ان سرگرمیوں سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ رات دیر گئے تک بازار کو کھلا رکھنے والے کاروباریوں کے خلاف اب کارروائی کی گئی ۔ حسینی علم پولیس نے ہوٹل ، دوسہ اور فاسٹ فوڈ سنٹر کے خلاف کارروائی کو انجام دیتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کردیا اور تین افراد کے خلاف عدالت نے تین دن کی جیل کی سزا اور 1050 روپئے جرمانہ عائد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے ۔ع