رات کا کرفیو،اسنوکر پارلر پر پولیس کا دھاوا

   

Ferty9 Clinic

40 افراد زیر حراست ، مالک کے خلاف مقدمہ درج
حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا معاملات میں اضافہ کے پیش نظر حکومت کی جانب سے رات کاکرفیونافذکیاگیا ہے جس پر موثر طور پر عمل کیاجارہا ہے تاہم قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بعض افراد کی جانب سے کاروبار چلایاجارہا ہے ۔ایسے افراد پر پولیس توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔ ٹاسک فورس پولیس نے مانصاحب ٹینک علاقہ میں ایک اسنوکر پارلر پرکل رات دھاوا کیا اور تقریبا 40افراد کو حراست میں لے لیا۔رات کے کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قواعد کے خلاف پارلر چلانے پر پارلر کے مالک کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ شہر میں سوائے ضروری خدمات کے نائٹ کرفیو کے دوران پولیس کی جانب سے سختی برتی جارہی ہے ۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس کی خلاف ورزی نہ کریں۔