رات کو کرفیو،دن میں لاکھوں کی ریلیاں، سمجھ سے باہر: اومیکرون کے پھیلاؤ کے درمیان ورون گاندھی نے حکومت لیا اڑے ہاتھ

,

   

نئی دہلی: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے ملک میں اومکرون کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان اترپردیش میں ہونے والی انتخابی ریلیوں اور رات کو کرفیو کے نفاذ کو لے کر اپنی ہی حکومت پر پھر سے سوال اٹھائے ہیں۔ ورون گاندھی نے کہا کہ یہ عام لوگوں کی سمجھ سے باہر ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے طنز کیا کہ رات کو کرفیو لگا دیا گیا ہے جبکہ دن میں لاکھوں لوگوں کو ریلیوں میں بلایا جا رہا ہے۔ورون گاندھی نے ٹویٹ کر کے لکھا، ‘رات کو کرفیو لگانا اور دن میں لاکھوں لوگوں کو ریلیوں میں بلانا- یہ عام لوگوں کی سمجھ سے باہر ہے۔