حیدرآباد 26 نومبر (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد سے رات کے اوقات میں چلائی جانے والی ٹرینوں میں مسافروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لئے اسکارٹ اسٹاف کو اضافہ کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے مسٹر گجانن مالیہ نے ضروری ہدایات دی ہیں۔ ریل نیلائم میں ڈیویژنل ریلوے منیجرس و دیگر عہدیداروں نے ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے ساتھ منعقدہ ایک اہم اجلاس میں گجانن مالیہ نے مسافروں کے تحفظ کے مسئلہ پر تفصیلی جائزہ لیا اور حالیہ دنوں میں بنگلور، گنتکل سیکشن میں پیش آئے چوریوں اور مسافروں کو لوٹ لینے کے واقعات کی روشنی میں سمجھا جاتا ہے کہ جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے مالیہ نے عہدیداروں کو اسکارٹ اسٹاف کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایات دی ہیں اور کہاکہ رات کے اوقات میں چلائی جانے والی تمام ٹرین سرویسوں کیلئے سکیورٹی میں اضافہ کیا جانا چاہئے۔