رات کے وقت غیر ضروری گھومنے والوں کے خلافسخت کارروائی کرنے پولیس کا انتباہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/3 اگسٹ، ( سیاست نیوز) رات کے اوقات غیر ضروری گھومنے والے نوجوانوں کو سنتوش نگر پولیس نے سخت نتائج کا انتباہ دیا ہے۔ کل رات علاقہ میں چبوترا مشن منعقد کرنے والے انسپکٹر سنتوش نگر شیوا چندرا نے نوجوانوں کو تاکید کی کہ وہ رات کے اوقات غیر ضروری مصروفیت سے باز رہیں ، علاقہ کے امن کو بگاڑنے اور دیگر شہریوں کے سکون کو برباد کرنے کی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے رات دیر گئے حراست میں لئے گئے نوجوانوں کی کونسلنگ کی اور انہیںاپنی ذمہ داری کو سمجھنے اور اچھے شہری کی طرح زندگی بسر کرنے کا مشورہ دیا۔ ساتھ ہی انسپکٹر پولیس نے غیرضروری اپنے وقت کو برباد کرتے ہوئے دوسرے شہریوں کو پریشان کرنے والی حرکتوں اور امن کے لئے نقصان کا سبب بننے والوں کو سخت گیر نتائج کا انتباہ دیا۔ع