باہوبلی سیریز کے تھڑیکل حقوق اور ان کے ریکارڈ کلکشن کے بعد اب ڈائرکٹر ایس ایس راجا مولی نے اپنی نئی فلم ’’آر آر آر‘‘ کے اورسیز تھڑیکل حقوق کو 70 کروڑ جیسی بھاری قیمت میں فروخت کرکے اپنی اور دوسروں کی فلموں کے حقوق کی فروختگی کے تمام ریکارڈ چکنا چور کردیئے ہیں۔ فلم انڈسٹری کے ایک ناقابل تردید ذرائع کے مطابق راجا مولی نے اتنی بڑی قیمت میں یہ حقوق اورسیز ڈسٹری بیوشن ہاوز Phars films کو فروخت کئے ہیں۔ یہ فلم 300 کروڑ کے بجٹ کی لاگت سے بنائی جارہی ہے۔ اس فلم کی فکشنل کہانی 1920 کے مجاہدین آزادی الوری سیتاراما راجو اور کومرم بھیم کی برطانوی حکومت کے خلاف لڑائی کے ارد گرد گھومتی ہے۔ قیاس لگایا جارہا ہے کہ یہ فلم ریلیز کے بعد اپنی کامیابی کا بھی غیر معمولی ریکارڈ قائم کرے گی کیونکہ فلم کے لئے راجا مولی نے وثولس اور اڈوانس سنیما آٹو گرافی کا حیرت انگیز استعمال کیا ہے۔ اس پیریاڈ ایکشن فلم کو تلگو اور تمل میں یکساں طور پر فلمایا جارہا ہے جبکہ ہندی اور ملیالم میں اسے ڈب کیا جائے گا۔ ڈائرکٹر راجا جولی کی لکھی اسکرپٹ پر بن رہی اس فلم کو 30 جولائی 2020 میں ریلیز کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔