حیدرآباد۔ بی جے پی رکن اسمبلی راجا سنگھ کے پروگرام میں آتشزدگی کے بعد افرا تفری پیدا ہوگئی اور تقریب میںشریک عوام خوف کا شکار ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب گذشتہ روز رام نومی کے پیش نظر راجا سنگھ نے گنگا باولی ہنومان مندر کے قریب تقاریب کا اہتمام کیا تھا ۔ اس میں بڑے پیمانے پر آتشبازی کی گئی جسسے یہاںموجودہ کچرہ کے ڈھیر میں آگ لگ گئی اور افرا تفری پیدا ہوگئی ۔ آتش فرو عملہ اور فائر انجن گاڑیوں نے یہاں پہونچ کر آگ پر قابو پالیا ۔