راجا مولی کی فلم ’’آر آر آر‘‘ میں سنجے دت اور ورون دھون کا اضافہ

   

باہوبلی ڈائرکٹر ایس ایس راجا مولی کی فلم ’’آر آر آر‘‘ (راما راجیہ راونم) میں عالیہ بھٹ کے ساتھ ساتھ اجئے دیوگن کی انٹری کنفارم ہوچکی ہے۔ اب خبر ہے کہ اس میں دو اور بالی ووڈ ستارے نظر آسکتے ہیں۔ ان میں ایک ورون دھون ہوں گے اور دوسرے ہوں گے سنجے دت۔ جی ہاں ذرائع کی مانیں تو اس فلم کے لئے ورون اور سنجے کو اپروچ کیا گیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ دونوں نے اس پراجکٹ کے لئے حامی بھردی حالانکہ آفیشلی اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ پونے میں شروع ہوچکی ہے۔ یہ فلم 30 جولائی 2020 میں ریلیز ہوگی۔ یہ ایک فکشنل کہانی ہے جو دو مجاہد آزادی الوری سیتا راما راجو اور کمارا بھیم کی زندگی کو دکھائے گی۔ ملک کو آزادی ملنے سے پہلے 1920 کے دور میں ان دونوں کی دلی میں گذری زندگی کو بھی اس میں دکھایا جائے گا۔ اس فلم میں ساوتھ اسٹار رام چرن تیجا اور جونیر این ٹی آر بھی اہم رول میں دکھائی دیں گے۔