حیدرآباد۔ سکندرآباد تا دہلی جانے والی راجدھانی ایکسپریس ٹرین کا انجن آج وقارآباد میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹرین نوندگی ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر انجن اچانک حادثہ کا شکار ہوگیا اور شعلہ پوش ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد ریلوے اسٹیشن پر سنسنی پھیل گئی اور تانڈور فائر اسٹیشن سے وابستہ دو فائر انجنوں کو وہاں طلب کیا گیا جبکہ ریلوے ایمرجنسی ٹیم نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انجن کو بوگیوں سے علحدہ کردیا اور ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ ریلوے حکام نے ٹرین کو وہاں سے ہٹانے کیلئے دوسرے انجن کا انتظام کیا۔
