راجدھانی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے شالیمار باغ میں 1430 بستروں کی گنجائش والے نئے سرکاری اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا

   

نئی دہلی: وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کل 275 کروڑ روپے کی لاگت سے 1430 بستروں کی گنجائش والے شالیمار باغ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عالمی ریکارڈ ہوگا کہ دہلی حکومت اگلے چھ ماہ کے اندر 6800 بستروں کی گنجائش کے سات نئے سرکاری اسپتال بنائے گی ,آپ نے ایک ایماندار حکومت منتخب کی جس کے نتیجے میں پہلے ایک عام بستر بنانے میں ایک کروڑ روپے خرچ ہوتے تھے لیکن ہماری حکومت آئی سی یو بیڈ پر صرف 20 لاکھ روپے خرچ کر رہی ہے ایک ذمہ دار حکومت کی حیثیت سے ہم کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کے پیش نظر تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں کیجریوال نے کہا کہ ہم ایسا نظام بنانے جا رہے ہیں جس کے تحت دہلی کے ہر شہری کا اپنا صحت کارڈ ہوگا اور اس میں اس کی صحت کے بارے میں تمام معلومات ہوں گی مجھے نہیں لگتا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ابھی تک ایسا نظام موجود ہے اور اس طرح کے سات نئے ہسپتال دہلی کے مختلف علاقوں میں تعمیر کئے جانے ہیں۔