راجرشی شاہ ضلع میدک کے کلکٹر مقرر

   

میدک یکم / فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایس ہریش کلکٹر میدک FAC میڑچل ملکاجگیری کا تبادلہ کرتے ہوئے ضلع کلکٹر رنگاریڈی مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع سنگاریڈی میں بحیثیت ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی خدمات انجام دینے والے آئی اے ایس آفیسر مسٹر راجرشی شاہ کو ترقی دیتے ہوئے کلکٹر میدک ضلع مقرر کیا گیا ہے ۔ مسٹر راجرشی شاہ کا آئی اے ایس بیاچ 2017 سے ہے ۔ ان کا تعلق شہر جئے پور ( پنک سٹی ) ریاست راجستھان سے ہے۔ وہ B.Tech(I.T) سیول انجینئیر ، کے بعد سیول آئی اے ایس ہیں ۔