راجستھان اسمبلی اسپیکر کی صدر اور نائب صدر سے ملاقات

   

نئی دہلی: راجستھان اسمبلی کے اسپیکر واسودیو دیونانی نے منگل کو صدر دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھر سے ملاقات کی۔راجستھان اسمبلی کے اسپیکر نے راشٹرپتی بھون میں مسز مرمو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دیونانی نے صدر جمہوریہ کو گلدستہ پیش کیا اور انہیں نئے سال کی مبارکباد دی۔ راشٹرپتی بھون میں تقریباً 20 منٹ تک جاری رہنے والی اس میٹنگ میں صدر نے دیونانی کو ان کی نئی ذمہ داری کیلئے مبارکباد دی۔ اس کے بعد راجستھان اسمبلی کے اسپیکر نے دھنکھر سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں نئے سال کی مبارکباد دی۔قابل ذکر ہے کہ اسمبلی اسپیکر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دیونانی کا دہلی کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ بی جے پی کے سینئر قائد ہردئے ناتھ سنگھ کا دیہانت لکھنؤ: بی جے پی کے سینئر قائد ہردئے ناتھ سنگھ کا منگل کو یہاں ایک ہاسپٹل میں دیہانت ہوگیا۔سنگھ نے آج صبح ڈاکٹر رام منوہر لوہیا ہاسپٹل میں آخری سانس لی۔ وہ پارٹی میں کسان مورچہ کا کام دیکھ رہے تھے ۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ان کے دیہانت پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے جذباتی خراج عقیدت پیش کی۔