راجستھان میں دوبارہ اقتدار پر ریاست ترقی میں تاریخ رقم کرے گی:گہلوٹ

   

بھیلواڑہ : راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوٹ نے کہا کہ اگر ریاست میں پھر سے عوام کا آشیرواد ملا اور کانگریس کی حکومت دوبارہ بنی تو ریاست ترقی میں تاریخ رقم کرے گی۔ گہلوت آج ضلع بھیلواڑہ کے رائے پور میں کیلاش ترویدی کے مجسمہ کی نقاب کشائی اور 220 کے وی جی ایس ایس کے بھومی پوجن پروگرام کے بعد لوگوں سے خطاب کررہے تھے۔