٭ راجستھان کے ضلع بھلواڑہ کے کلکٹر نے ایک شخص پر 6,26,600 روپئے کا جرمانہ عائد کیا جس نے 13 جون کو اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب میں 50 سے زائد افراد کو مدعو کیا تھا۔ تقریب میں شریک 15 افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے ۔ تقریب میں شرکت کے بعد ایک شخص فوت بھی ہوگیا ۔ بتایا گیا کہ شادی کی تقریب میں 250 افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب میں مہمانوں نے نہ تو ماسک لگائے اور نہ ہی سینیٹائزر کا استعمال کیا۔ سماجی فاصلے کو بھی ملحوظ نہیں رکھا گیا۔
