نئی دہلی: ملک میں پہلی بار راجستھان میں ایک ’’سولارٹری ‘‘رعایتی شرح پر قائم کیا گیا ہے ، جس کے استعمال سے کسان نہ صرف بھرپور فصلیں حاصل کرسکتے ہیں بلکہ سالانہ لاکھوں روپے کماسکتے ہیں۔ ریاست میں اسمارٹ ولیج انیشیٹو کے تحت مہارانا پرتاپ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنالوجی نے ادے پور ضلع کے مدار گاؤں کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کے رورل انفراسٹرکچر پروجیکٹ فنڈ کے تحت سولارٹری حال ہی میں قائم کیا گیا ہے ۔ یہ اسکول کی تمام ضروریات کو پورا کرے گا اور اضافی بجلی کی ضرورت نہیں ہوگی۔