راجستھان میں کورونا سے 5,000 متاثر ، اجمیر کے 252 شامل

   

جے پور۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام)راجستھان میں176نئے کورونا پازیٹیو مریض سامنے آنے کیساتھ ہی اس کی تعداد بڑھ کر آج 4924 ہوگئی۔جے پور میں 122 (116 ضلع جیل میں)، ادے پور میں نو، ڈنگرپور میں 21 ،جودھپور میں 6 ، بھیلواڑہ میں 6، اجمیر میں4، سروہی میں دو، باڑمیڑ، چتوڑگڑھ، کوٹا، پالی، بھرت پور، جھنجھنو اور سیکر میں ایک ایک نیا کورونا مریض سامنے آیا ہے ۔ اجمیر میں 252 متاثر ہوئے ہفتہ کو چار نئے کورونا مریضوں کا انکشاف ہوا ۔