راجستھان میں کورونا کیسوں میں پھر سے اضافہ

   

جے پور۔ رجستھا ن میں عالمی وبا کورونا وائرس کیسوں میں پھر اضافہ ہونے لگا ہے اور دوسری لہر کا خطر بڑھنے لگا ہے ۔ ریاست میں ایک دن میں 400 کے قریب نئے کیس سامنے آ نے لگے ہیں ۔ اتوار کو نئے کیسز کی تعداد476 پہنچ گئی ۔ جے پور میں سب سے زیادہ 86 کیس سامنے ا ٓئے ہیں ۔ چورو ، جیسلمیر اور ٹونک کو چھوڑ کر سبھی 30 اضلاع میں کورونا کیس سامنے آئے ہیں ۔ کورونا کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر حکومت نے آٹھ شہروں اجمیر ، بھیلواڑا، جے پور ، جودھ پور ، کوٹہ ، ا دھے پور ، ساگواڑہ اور کوشل گڑھ میں رات گیارہ سے صبح پانچ بجے تک کرفیو نافذ کردیا ہے ۔ اس کے علاوہ 25 مارچ سے راجستھان میں باہر سے آنے والے تمام مسافروں کیلئے 72 گھنٹوں کے اندر کی آر ٹی پی سی آر منفی رپورٹ لازمی ہوگی اور ریاست کے تمام بلدیاتی اداروں میں 22 مارچ سے رات دس بجے کے بعد بازار بھی بند رہیں گے ۔ چیف منسٹر اشوک گہلوٹ نے احتیاطی تدابیر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت کسی کو لا پرواہی کی اجازت نہیں ہو گی ۔ لاپرواہی برتی تو حکومت کو مزید سخت قدم اٹھانے پڑیں گے ۔ ریاست میں اب تک کورونا مریضوں کی تعداد تین لاکھ 25 ہزار 424 تک پہنچ چکی ہے ، جن میں تین لاکھ 19 ہزار 41 صحتیا ب ہوچکے ہیں۔ کورونا سے 2800 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ اب تک سب سے زائد کورونا کے مریض 60 ہزار 445 جے پور میں سامنے آئے ہیں ، جن میں سے اب تک 59 ہزار 211 صحتیاب ہوچکے ہیں۔