جے پور:راجستھان میں عالمی وبا کورونا کے سبب گزشتہ 10 ماہ سے بند اسکول پیر سے نویں سے بارہویں جماعت کے لئے کھولے جائیں گے ۔وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی 18 جنوری سے نویں سے بارہویں جماعت کے لئے اسکول کھلنے کی اجازت کے تحت اسکولوں میں کورونا ضابطوں پر پوری توجہ دی جائے گی۔