جئے پور : راجستھان کے ضلع راج سماند کی دو پنچایتوں میں برار اور ویئر کی خواتین نے بڑی تعداد میںووٹ دیتے ہوئے شراب کی دوکان کو برخاست کرنے کی راہ ہموار کی۔ اِس طرح متعلقہ گاؤں میں شراب کی فروخت ختم ہوگئی۔ اِس ضلع میں یہ چوتھی اور پانچویں پنچایت ہوگئی جہاں شراب کی دوکان بند کرائی گئی ہے۔ اِس اقدام کے لئے 51 فیصد ووٹ درکار تھے ۔ چنانچہ 5,632 ووٹوں کے منجملہ 3,326 ووٹ نشہ بندی کے حق میں ڈالے گئے۔