راجستھان کے خلاف آج گجرات کامیابی کا خواہاں

   

جے پور۔ گجرات ٹائٹنزکے خلاف یشسوی جیسوال انڈین پریمیئر لیگ میں چہارشنبہ کو یہاں جب ناقابل شکست راجستھان رائلزکا مقابلہ کریں گے تو وہ اپنے وہ اپنے فام کو حاصل کرنے کیلئے بے چین ہوں گے۔راجستھان نے چارگیمز میں لگاتار چار فتوحات درج کرتے ہوئے سیزن کی بہترین شروعات کی ہے لیکن جیسوال جو حالیہ عرصہ میں قومی ٹیم کے لیے شاندار رہے ہیں لیکن انہوں نے چار مقابلوں میں صرف 39 رنز بنائے ہیں اور ناقص فام سے پریشان ہیں۔ اگر وہ رنز بنانے کی ڈگرپر واپس آجاتے ہیں، تو یہ آر آرکے لیے سونے پر سہاگہ ہوگا کیونکہ ان کے اوپننگ پارٹنر جوس بٹلر رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف ناقابل شکست سنچری کے ساتھ فارم میں واپس آئے ہیں ۔ سنجو سیمسن آرآرکی مثالی قیادت کررہے ہیں، انہوں نے چار میچوں میں دو نصف سنچریوں سمیت 178 رنز بنائے ہیں لیکن اصل توجہ کا مرکز تو کوئی اور ہے کیونکہ ریان پیراگ کی کارکردگی شاندار ہے جو آر آرکے لیے ایک کارنامہ ہے۔ گوہاٹی سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر اب تک 185 رنزکے ساتھ ٹورنمنٹ میں تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جس میں دو ناقابل شکست نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ شمرون ہیٹمائر اور دھرو جورل جیسے کھلاڑیوں کو بھی مڈل آرڈر میں زیادہ اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ راجستھان بھی فاسٹ بولروں ٹرینٹ بولٹ اور ناندرے برگرکی شکل میں طاقتور بولنگ شعبہ پر فخرکرتا ہے اور لیگ اسپنر یوزویندر چہل جو آٹھ وکٹوں کے ساتھ ان کے کلیدی بولر رہے ہیں لیکن روی چندرن اشون کی خراب فارم حیران کن ہے۔ انہوں نے چار میچوں میں صرف ایک وکٹ حاصل کی ہے جبکہ فی اوور آٹھ رنز دیے ہیں۔ دوسری طرف گجرات نے اب تک ایک ملی جلی مہم کا مشاہدہ کیا ہے جس میں پانچ مقابلوں میں سے دو فتوحات اور تین میں ناکامیاں ہیں۔ شبمن گل کی زیرقیادت ٹیم چہارشبنہ کو شکست کی ہیٹ ٹرک سے بچنے کی کوشش کرے گی لیکن شاندار حریف ٹیم کے خلاف یہ آسان نہ ہوگا۔ وہ لکھنؤ سوپر جائنٹس کے خلاف بیٹ کے ساتھ مایوس کرنے کے بعد فام میں واپسی کے خواہاں ہوں گے۔گِل ذاتی طور پر اب تک بیٹنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں، انہوں نے پانچ میچوں میں 147 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 183 رنز بنائے ہیں۔ ان کے ساتھی اوپنر بی سائی سدھرسن بھی رنز میں شامل رہے ہیں لیکن ٹورنمنٹ میں ابھی تک پچاس کا اندراج نہیں کر پائے ہیں۔ انہوں نے پچھلے مقابلے میں اوپنر ریدھیمان ساہا کی جگہ لی اور توقع ہے کہ وہ چہارشنبہ کو بھی گل کے ساتھ بیٹنگ کریں گے۔ تجربہ کار موہت شرما اور امیش یادو جی ٹی کے لیے گیند کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن وہ پنجاب کنگزکے غیر معروف کرکٹرز ششانک سنگھ اور آشوتوش شرما کے سامنے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ناکام ہوئے۔ عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان اور نور احمد کی افغان کھلاڑیوں کو بھی اپنا کھیل بلند کرنے کی ضرورت ہے۔