راجستھان کے 8 اضلاع میں آج سے نائٹ کرفیو

   

جئے پور : راجستھان حکومت نے کورونا کیسیس میں اضافہ کے پیش نظر 8 اضلاع میں رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک نائٹ کرفیو پیر /22 مارچ سے نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ان اضلاع میں اجمیر، بھیلواڑہ ، جئے پور ، جودھ پور ، کوٹا ، اودئے پور ، سگوارا اور کوشل گڑھ شامل ہیں ۔ حکومت نے پرائمری اسکولس کو تاحکم ثانی بند کرنے کے بھی بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ تمام شہروں کے بلدی حدود میں رات 10 بجے سے دوکانات بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔