نئی دہلی : وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر ہندوستان اور جاپان کے درمیان خارجہ امور اور دفاع کے وزراء کی 2+2 میٹنگ میں شرکت کے لئے بدھ کو جاپان کے چار روزہ دورے پر رہیں گے ۔ 7سے 10 ستمبر تک کے دورے کے دوران مسٹر سنگھ اور ڈاکٹر جے شنکر جاپان کے وزیر دفاع یاسوکازو ہماڈا اور وزیر خارجہ یوشیماسا ہائشی کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان ٹو پلس ٹو میٹنگ میں اسٹراٹیجک مذاکرات کریں گے ۔