راجناتھ این سی سی ایلومنی اسوسی ایشن کے ممبر

   

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج نیشنل کیڈٹ کور این سی سی ایلومنی اسوسی ایشن کے دوسرے تاحیات رکن بنے ہیں۔ سنگھ کو منگل کو یہاں این سی سی ایلومنی ایسوسی ایشن کی تاحیات رکنیت دی گئی۔وزیر اعظم نریندر مودی اس اسوسی ایشن کے پہلے رکن ہیں۔واضح رہے کہ مسٹر مودی نے گزشتہ ہفتے جھانسی میں قومی سلامتی کے لئے وقف ایونٹ کے موقع کے دوران اس ایسوسی ایشن کی شروعات کی تھی۔ اس وقت انہیں اس ایسو سی ایشن کی پہلی رکنیت دی گئی۔ مودی اور راجناتھ دونوں اسکولی زندگی میں ہی این سی سی سے وابستہ تھے ۔این سی سی کے تمام سابق کیڈٹس آن لائن رجسٹریشن کر کے اس ایسوسی ایشن کے ممبر بن سکتے ہیں۔ ملک بھر میں این سی سی کے لاکھوں سابق این سی سی کیڈٹس ہیں جو مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں، اس ایسوسی ایشن کا قیام ان سب کو ایک پلیٹ فارم پر لانا اور قوم کی تعمیر میں تعاون کرنا ہے ۔